پیپلز پارٹی کا ہر دور تعمیر ترقی سے عبارت ہے، مخالفین کے احتجاج اور مالی مفاد کیلئے بلیک میل نہیں ہونگے،وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ

پیر 15 جون 2015 16:57

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ نے آزادکشمیر کے بجٹ کو عومی امنگوں کا ترجمان اور پارٹی منشور کے عین مطابق قراردیتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کا ہر دور تعمیر ترقی سے عبارت ہے مخالفین کے احتجاج اور مالی مفاد کیلئے بلیک میل نہیں ہونگے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی ہے حکومت کو ختم کرنے کے دعوے دار اب ڈیسک بجا کر اپنے آقاوٴں کی خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اپوزیشن کے حلقوں میں بلا تخصیص ترقیاتی فنڈز دے کر حکومت نے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے انھوں نے کہاکہ 11ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر نا پیپلز پارٹی کا سب سے برا کارنامہ ہے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں ہم نے ملازمین کی تنخواوٴن اور مراعات میں اضافہ کریں گے نئی آسامیوں کی تخلیق کی جائے گی میرٹ پر نوکریاں دی جائیں گی سیاحت کو ترقی دے کر بے روزگاری کاخاتمہ کرینگے حلقہ جات کی بنیادوں پر سکیمں مرتب کر کے عوام کو دہلیز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے

متعلقہ عنوان :