ہمارا مشن عشق رسول ﷺکو عام کرنا ہے، تکمیل کیلئے جان بھی چلی جائے تو بڑی سعادت ہوگی، خالد سلطان قادری، مفتی محمد صدیق

پیر 15 جون 2015 16:43

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء )جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام حاجی نثاراحمد کی رہائش گاہ واقع عثمان روڈپر محفل نعت کا انعقاد ہو ا جسمیں جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی آرگنا ئزر پیر خالد سلطان القادری صوبائی امیر شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق قادری صاحب نے خطاب کیا ۔اور مشہور ،نثاء خواں الحاج ملک ارشداقبال محمد اعظم چشتی عبد الغنی نقشبندی محمد رفیق قادری نے سرکارﷺ کی ثناء خوانی کی سعادت حاصل کی جما عت اہلسنت کے رہنماوں نے خطاب میں کہا کہ ہمارا مشن عشق رسول ﷺکی دولت کو عام کرنا ہے جس جس کے پاس عشق رسول کی دولت ہے خواہ وہ مفلس ہو لیکن وہ زمانے کا سب سے امیر شخص ہے لوگ کہتے ہیں کہ حالات خراب ہیں اور آپ کی جانوں کو خطرہ ہے لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ یہ عشق رسول کی دولت بانٹناہمارا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں اگر جان چلی جائے تو یہ ہمارے لئے دارین کی سعادت ہے ۔

(جاری ہے)

ہمارے شہید ہونیوالے ساتھیوں نے کبھی اپنی جان کی پروا نہیں کی اور مشن کی تکمیل کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردیئے وہ دونوں جہان کی سعادت پانے میں کامیاب ہو گئے اور ہم بھی انھی کے طریقے پر چلتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے تیارہیں پاکستان کا امن صرف تعلیمات اولیاء میں ہے اگر ہمارے ملک کے حکمران پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے خوہشمند ہیں تو اولیاء اللہ کی تعلیمات کو عام اور نافذکرناہوگا۔اس مواقع پر صوبائی رہنمامولانا ذیشان رضاقادری علامہ شہزادقادری حاجی شفیق نقشبندی حاجی محمد ایوب حاجی نذیر بھی موجود تھی آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی کیے خصوصی دعا کی گئی ۔