حکومت عوام کو صحت کی سہولیا ت پہنچانے کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ژوب میں ملیریا کے خاتمے کیلئے فوگنگ سپرے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے،ضلع کونسل ژوب کے چیرمین شیخ محمد یوسف مندوخیل کا تقریب سے خطاب
پیر 15 جون 2015 16:42
ژوب ۔15 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)ضلع کونسل ژوب کے چیرمین شیخ محمد یوسف مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب ملیریا کے حوالے سے ایک خطرناک اور ملک کے گیارہ حساس ترین اضلاع میں سرفہرست ضلع ہے، ملیریا سے بچاؤکیلئے اسپرے انتہائی ضروری ہے، حکومت عوام کو صحت کی سہولیا ت پہنچانے کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ژوب میں ملیریا کے خاتمے کیلئے فوگنگ سپرے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
ان خیالات کا اظہارپیر کو ژوب میں ملیریا کے خاتمے کیلئے فوگنگ اسپرے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل اور ممبر ان ضلع کونسل کمال خان بابر خدائیداد مندوخیل یونیسف کے صمد خان حریفال ڈاکٹر زین الدین حمید خان شیخ پائیندہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
ضلع کونسل ژوب کے چیرمین شیخ محمد یوسف مندوخیل اور ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر محمد مندوخیل نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ملیریا ایک خطرناک مرض ہے اس لئے ژوب میں ملیریاکے خاتمے کیلئے سپرے انتہائی ضروری ہے اور اس کے پہلے مرحلے میں تمام علاقوں میں سپرے کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ژوب میں سپرے کا آغاز احسن اقدام ہے ژوب میں ملیریا سے بچاو کیلئے سپرے کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ضلع کونسل ژوب محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام کو صحت کہ بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ژوب میں سول ہسپتال کی نئی عمارت کی تکمیل سے عوام کو مزید سہولت میسر ہو گی۔مزید قومی خبریں
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.