صوبہ بھر میں 670 سے زائد پرائیویٹ کالجز کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا

پیر 15 جون 2015 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرگودھا کے 3 غیر رجسٹرڈ کالجز سمیت مختلف اضلاع میں قائم کالجوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب سے وابستہ سینئر اہلکار نے بتایا کہ ایسے نجی کالجز موجود ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں جن کیخلاف کاروائی کیلئے تمام ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ کالجز کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ان کالجز کیخلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔اس کے لئے چھاپہ مار”خصوصی فورس“ تیار کی گئی ہے جو پولیس کی معاونت سے اپنا کام جاری رکھے گی۔