سانحہ ڈسکہ تاریخ کا بہت بڑا المیہ ہے۔ اس دکھ بھرے لمحہ میں تمام ہائیکورٹس بار ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جون

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 15/06/2015 - 16:34:32 وقت اشاعت: 15/06/2015 - 16:32:02 وقت اشاعت: 15/06/2015 - 16:30:00 وقت اشاعت: 15/06/2015 - 16:26:46 وقت اشاعت: 15/06/2015 - 16:26:46 وقت اشاعت: 15/06/2015 - 16:24:53 وقت اشاعت: 15/06/2015 - 16:20:09 وقت اشاعت: 15/06/2015 - 16:20:09 وقت اشاعت: 15/06/2015 - 16:18:00 وقت اشاعت: 15/06/2015 - 16:17:20 وقت اشاعت: 15/06/2015 - 16:08:06
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

سانحہ ڈسکہ تاریخ کا بہت بڑا المیہ ہے۔ اس دکھ بھرے لمحہ میں تمام ہائیکورٹس بار ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، سب ڈویژنل بار ایسوسی ایشن ایک ہیں اور متحد ہیں‘ پیر مسعود چشتی

تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کو یقینی بنایا جائے تاکہ 15دن کے اندر مقدمہ کا فیصلہ ہو سکے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پیر مسعود چشتی کی زیر صدارت سانحہ ڈسکہ کے سلسلہ میں جنرل ہاؤس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدرلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن محمد عرفان عارف شیخ ، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر محمد احمد قیوم ، فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سید اختر حسین شیرازی ، لاہورکے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پیر مسعود چشتی نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ ڈسکہ کے حوالہ سے بتایا کہ مقدمہ کا چالان پیش ہو گیا ہے جسکی آج پیشی تھی جسمیں ملزم نے درخواست دی ہے کہ مجھے وکیل کرنے کا موقع دیا جائے اس سلسلہ میں مورخہ 18-06-2015 بروز جمعرات تک کا ٹائم دیا گیا ہے جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ڈسکہ کے سلسلہ میں لیگل ٹیم کا اجلاس ہم سیالکوٹ یا گوجرانوالہ میں رکھیں گے تاکہ تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کو یقینی بنایا جائے تاکہ 15دن کے اندر مقدمہ کا فیصلہ ہو سکے۔

اجلاس سے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن محمد احمد قیوم، صدر پاکپتن بار ایسوسی ایشن پیر اشرف علی قریشی، ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی، ممبر پنجاب بار کونسل رفیق جھٹول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ڈسکہ تاریخ کا بہت بڑا المیہ ہے۔

اس دکھ بھرے لمحہ میں تمام ہائیکورٹس بار ایسوسی ایشن، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، سب ڈویڑنل بار ایسوسی ایشن ایک ہیں اور متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چاہے سانحہ کراچی ، ساہیوال ،چونیاں یا رینالہ خورد ہو جس میں وکلاء صاحبان کو بہیمانہ طریقے سے تشدد ، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں شہید کیا گیا ہم ان واقعات کو نہیں بھولے۔ ہم نے سڑکوں پر ملک کی نظام کی بقاء کی جنگ لڑی ہے ہم اپنے تحفظ کی جنگ بھی لڑنا جانتے ہیں۔ سانحہ ڈسکہ کے متاثرین کی مالی معاونت کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مسلم کمرشل بینک، لاہور ہائیکورٹ برانچ میں اکاؤنٹ کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے تمام وکلاء سے کہا کہ اس فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالیں۔اجلاس

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

15/06/2015 - 16:24:53 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان