2011کاالیکشن جماعت کی شناخت کے لیئے لڑا ، 2015کا الیکشن عوامی حکومت بنانے کے لیئے لڑیں گے؛راجہ فاروق حیدر خان

پیر 15 جون 2015 16:21

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر وصدرمسلم لیگ(ن) راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ 2011کاالیکشن جماعت کی شناخت کے لیئے لڑا تھا، 2015کا الیکشن عوامی حکومت بنانے کے لیئے لڑیں گے، مجاور حکومت نے کرپشن لوٹ مار کی انتہا کردی حکومت انجمن غلامان فریال تالپور بن چکی ہے اس کا نظام زرداری ہاؤس کا چپڑاسی چوہدری ریاض نامی چلاتا ہے اور اسی کے ایماء پر کرپشن ہورہی ہے موجودہ حکومت میں کرپٹ اور کمیشن خور ٹولہ بیٹھا ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)ناٹو(بنی حافظ) میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر درجنوں کارکنان نے پی پی،مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

سردار عتیق احمدخان نے مسلم کانفرنس سے بے وفائی کی اور جماعت کو دولخت کیا آج اکیلا ہی رہ گیا ہے اس نااہل بیٹے نے اپنے باپ کا نام بھی ڈبو دیا ،سرادر عبدالقیوم کی عیادت کے لیئے آنے والوں کی تصویریں لے کر جھوٹ بولتا ہے کہ اس نے جماعت چھوڑ دی ہے سردار عتیق اپنا منہ کالا کرکے عوام کو دکھانے کے قابل نہیں رہا،جبکہ چھہ جماعتیں تبدیل کرنے والا بیرسٹرسلطان محمود عوام کا اعتماد کھوبیٹھا ہے اور گلگت جیسی تبدیلی کی نظر ہوگیا ہے بیرسٹرسلطان کا آج سے نام سلطانی گشتی ہے ،راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے ایم ایل اے اور امیدوار اسمبلی ہم سے رابطہ کرررہے ہیں مگر ٹکٹ اسے ملے گا جو میرٹ پر پورا اترے گا میں نے بھمبر اور کہوٹہ میں چوہدری برادری کے امیدوار نامزد کیئے حالنکہ وہاں راجپوت بھی تھے مسلم لیگ(ن)تمام برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے جس میں تمام برادریوں کی نمائندگی شامل ہے عزت ذلت اللہ تعالی کی طرف سے ہے اللہ تعالی ذات پربھروسہ اور یقین ہے کہ وہ مجھے رسوا نہیں کرئے گاہمیں عوام کی پکڑ کے علاوہ اللہ تعالی کی پکڑ کا بھی ڈر ہونا چائیے انہوں نے کہا کہ مودی زیادہ بھڑکیں نہ مارے بلکہ اقتصادہ راہداری ملنے پر اس کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے ہیں وہ اپنی فوج بھیج کر تو دیکھے اسے لائن آف کنڑول چکوٹھی پر تگنی کا ناچ نچا دیں گئے کشمیری افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گئیاور مشکل گھڑی میں افواج پاکستان کا ساتھ دیں گئے انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں آکر بلدیاتی الیکشن کرائیں گئے پچیس سے تیس سالہ نوجوان کو موقع دیں گئے اور تیس فیصدنمائندگی خواتین کو دیں گئے تاکہ نئے چہرے سامنے آسکیں اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں سکیں ،پرویز اشرف نامی شخص بھتہ خور اور کمیشن خور ہے اسے جیل بھیجیں گئے ،ہسپتال میں ادویات نہیں جبکہ وزیراعظم جہانگیربدر کی کتاب کا افتتاح کرنے پیرس چلے جاتے ہیںآ ئندہ الیکشن میں پی پی کاحشر گلگت بلتستان جیسا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :