رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کا 13 رکنی چاول کے بر آمد کنندگان کا تجارتی وفد قطر اور بحرین کے لئے روانہ

پیر 15 جون 2015 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان کی سر براہی میں 13 رکنی چاول کے بر آمد کنندگان کا تجارتی وفد قطر اور بحرین کے لئے روانہ ہوگیا ہے ۔ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین رفیق سلیمان نے روانگی سے قبل بتایا کہ چاول کا بر آمد کنندگان کا تجارتی وفد 15 13- جون تک پاکستانی چاول کی بر آمدات میں اضافے کے لئے قطر میں قطر چیمبر ز آف کامرس اور مختلف در آمد کنندگان کے ساتھ ملاقات بھی کرے گا ۔

انھوں نے کہا کہ رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے وفد میں چاول کے اہم ترین بر آمد کنندگان شامل ہیں اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تعاون سے یہ وفد قطر اور بحرین کا دورہ کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قطر میں پاکستانی سفیر نے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔ انھو ں نے مزید بتایا کہ چاول کے بر آمد کنندگان کا یہ وفد 16-18 جون تک بحرین کا دورہ بھی کرے گا جس میں وفد کے اراکین بحرین چیمبر آف کامرس کے اراکین اور مختلف در آمد کنندگان کے ساتھ ملاقات اور بی ٹو بی میٹینگ بھی کریں گے جس سے پاکستانی چاول کو بڑی مارکیٹ میسر آنے کے روشن امکانات پیدا ہوسکتے ہیں ۔

کچھ سالوں پہلے قطر میں بڑی مقدار میں پاکستانی چاول بر آمد کیا جاتا تھا مگر اب پاکستانی چاول کو سخت مسابقت کا سامنا ہے۔ امید ہے کہ REAP کے تجارتی وفد کے دورے کے بعد قطر اور بحرین میں پاکستانی چاول کی بر آمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور برادر مسلم ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات نمایاں طور پر بہتری کی طرف گامزن ہوں گے

متعلقہ عنوان :