پیف پارٹنر سکولوں کا اجلاس کل منعقد ہوگا

پیر 15 جون 2015 16:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکولوں کا اہم اجلاس آج بروز منگل ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیف قمر الاسلا م راجہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں بہاولنگر ، بہاولپور ، خانیوال ، لیہ ، لودھراں ، ملتان ، راجن پور اور وہاڑی کے سکول پارٹنرز شریک ہونگے ۔ اجلاس میں ایجوکیشن وؤچر سکیم کے توسط سے مفت تعلیم کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے گا ۔