پاکستان گرل گائیڈ ایسویشن کے سمر بار ٹریننگ پروگرام 2تا 16جون کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

پیر 15 جون 2015 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان گرل گائیڈ ایسویشن کے زیر اہتمام سمر بار ٹریننگ پروگرام 2تا 16جون کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، صوبائی کمشنز تنظیم ہذا ، تزئن فضل ،ڈاکٹر طاہرہ حسین، مقصود چغتائی ،ثناء اکرم، صدرا مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منعقدہ پروگرام میں مختلف کالجز کی سینئر گرل گائیڈز،گائیڈ لیڈرز نے بھرپور شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب کرنے کے لیے بہت محنت کی اُن کا جوش و خروش دیدنی تھا، ٹریننگ میں ریسکیو 1122، فرسٹ ایڈ ٹریننگ ، کھانا پکانا ، اپنی شخصیت کو اُجاگر کرنا ، کیمپنگ ، کم عمری کی شادی کے نقصانات ، شہریوں کے حقوق و فرائض ، قومی ذمہ داری کا شعور بیدار کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ڈاکٹر امجد ثاقب، خواجہ محمد آصف، ندیمہ ظفر، انصر علی ، عامر مشتاق، افتخار مبارک ، محمد علی ، فوزیہ گلفام ، نسرین اختر ، ڈاکٹر فوزیہ سعید کی خدمات قابل فخر ہیں۔

متعلقہ عنوان :