پا کستان انجینئر نگ کو نسل کے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کودوران پولنگ بے ضا بطگیوں اور مبینہ دھا ندلی کی شکایات پرالیکشن ملتوی کر دیا گیا

پیر 15 جون 2015 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پا کستان انجینئر نگ کو نسل کے گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کودوران پولنگ بے ضا بطگیوں اور مبینہ دھا ندلی کی شکایات پرالیکشن ملتوی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پا کستان انجینئر نگ کونسل کے تین سال بعد گزشتہ روز ہونے والے انتخابات لاہور سمیت پنجاب بھر کے متعدد پولنگ اسٹیشن پر مقرہ وقت سے ایک گھنٹہ تا خیر سے شروع ہوئے اور چار گھنٹے پولنگ کا سلسلہ جا ری رہا ۔

وائی فائی انٹر نیٹ کنکشن کی عدم دستیابی کے باعث با ئیو میٹرک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی جس باعث ووٹرز کو ووٹ کا سٹ کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کر نا پڑا ۔ لاہور سمیت اسلام آباد اور کراچی کے متعدد پو لنگ اسٹیشن پر متعدد ووٹرز کے نام بھی رجسٹر ڈ نہ تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ متعدد پو لنگ اسٹیشن پر یہ شکایات بھی موصول ہو ئی کہ ووٹر کے ووٹ ڈالنے سے پہلے ہی کا سٹ ہو چکے تھے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ میں بے ضا بطگیوں کے باعث پولنگ کا عمل روک دیاگیا ۔دی انجینیئرز پا کستان کی جانب سے پا کستان انجینئر نگ کو نسل کے چئیرمین کے امید وار جا وید سلیم قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ انجینئر نگ کو نسل کے نئے انتخابی شیڈول سے پہلے موجودہ چئیر مین عبداقادر شاہ مستعفی ہوں کیونکہ انجینئر نگ کونسل کے آئین کے تحت نہ تو وہ تیسری مرتبہ چئیرمین کا الیکشن لڑ سکتے ہیں اور نہ ان کا بنایا ہوا الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرواسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت میں بائیومیٹرک کی آڑ میں الیکشن میں انجینئر ز کی جانب سے دھاندلی کی کو شش کی لیکن ہمارے حا میوں کے جوش و خروش کے خوف سے انہیں اپنی ہار نظر آگئی اور فوری طور پر الیکشن منسوخ کر دیے گئے ۔ان حالات میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ چئیر مین کو برطرف کر کے آزاد الیکن کمیشن اور اعلی عدلیہ کے جج کی زیر نگرانی الیکشن کروائے جا ئیں تا کہ باوقار پیشہ سے منسلک انجینئر ز اپنے لیے صحیح قیادت منتخب کر سکیں