پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کا بے نظیر بھٹو کا 62 واں یوم ولادت 21 جون کو آزادریاست میں بھی منانے کا اعلان

پیر 15 جون 2015 16:03

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کا 62 واں یوم ولادت 21 جون کو چاروں صوبوں کی طرح ریاست جموں و کشمیر میں بھی انتہائی عقیدت سے منانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ پارٹی کے سربراہ وزیر اعظم چودھری عبدالمجید ، سیکرٹری جنرل وزیر خزانہ چودھری لطیف اکبر نے پارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کو احترام رمضان میں سادہ پروقار تقریبات کے انعقاد کی ہدایات جاری کر دیں ۔

گزشتہ روز سالگرہ کی تقریبات کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قومی عالمی کارنامون کے علاوہ ملک اور قوم کے وقار اور دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و ناموس کے لئے کی جانے والی ناقابل فراموش خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ شعبہ خواتین کی چیف آرگنائزر ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی محترمہ شاہین کوثر ڈار کی سربراہی میں محترمہ شہید کی سالگرہ پر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر اپنی باقاعدہ ویب سائٹ لانچ کرے گی ۔

(جاری ہے)

جس کا افتتاح پارٹی صدر وزی اعظم چودھری عبدالمجید کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محترمہ کی سالگرہ کی پروقار تقریبات میں تمام مکاتب فکر کے زعما کو مدعو کریں گے ۔ اس لئے کہ ان کے عظیم کارنامے صرف پیپلزپارٹی کے ساتھ نظریاتی وابستگی رکھنے والوں کے لئے ہی مخصوص نہیں بلکہ ملک میں بسنے والے تمام افراد کا سرمایہ حیات ہیں اور قومی ہیروز کی وارث سیاسی تنظیمیں ہی نہیں بلکہ قومیں ہوتی ہیں اور یہ اعزاز بھٹو خاندان کی لہو رنگ تاریخ کو حاصل ہے آج سیاست میں اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والے اپنے ماضی میں نظر دوڑائیں تو انہیں اپنی ساری چالبازیاں خود ہی نظر آ جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :