افغان طالبان نے رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی

نہ صرف جنگ بندی کی اپیل مسترد کررہے ہیں بلکہ رمضان المبارک کے دوران اپنے حملوں میں مزید اضافہ کریں گے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

پیر 15 جون 2015 15:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) افغان طالبان نے افغانستان کی علماء کونسل کی طرف سے رمضان المبارک کے دوران جنگ بندی کی اپیل کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

پیرکو افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کہ وہ افغان علماء کونسل کی جانب سے جنگ بندی کی اپیل کو نہ صرف جنگ بندی کی اپیل مسترد کررہے ہیں بلکہ رمضان المبارک کے دوران اپنے حملوں میں مزید اضافہ کریں گے ۔

طالبان کی جانب سے حالیہ موقف افغانستان میں مذہبی علماء کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حملوں کو روکنے کی اپیل کے بعد سامنے آیا ہے ۔واضح رہے کہ افغانستان میں حالیہ چند ہفتوں ک دوران طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے اور طالبان نے مختلف صوبوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے مختلف دیہات پر قبضہ کرنا شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :