آپریشن ضرب عضب سے ملک کو فائدہ ہوا، آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آصف علی زرداری
پیر 15 جون 2015 15:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب سے ملک کو بہت فائدہ ہوا، آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف لڑرہے ہیں پولیس کے شہیدوں کے لواحقین کو تاحیات تنخواہ اور گھر کے ایک فرد کو نوکری دی جائے۔
امن و امان کی بحالی میں پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد اسی طرح کی ترقی چاہتے ہیں جیسے دوسرے صوبوں میں ہوئی ہے۔وہ پیرکو شہید بینظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں تربیت مکمل کرنے والے کمانڈوز کی25 ویں ایگلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،سندھ کے وزیر داخلہ انورسہیل سیال اور پیپلزپارٹی کی نائب صدر سنیٹرشیری رحمن سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
۔سابق صدر نے کہاکہ سندھ میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے جس کا سہراوزیراعلیٰ سندھ ، آئی جی اور سندھ پولیس کو جاتا ہے ۔
اس موقع پر سابق صدر نے کورس میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے اہلکاروں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ وزیر اعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضرب عضب کاایک سال مکمل ہونے پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ ایلیٹ فورس کیلئے جدید اسلحہ درکار ہے جس کیلئے وفاقی حکومت سے کہا تھا ۔ ایلیٹ فورس کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی ہے ۔ سندھ پولیس کو جدید تربیت اور ہتھیاروں سے لیس کر کے ناقابل شکست فورس بنا رہے ہیں ۔ بہت تیزی سے جرائم کی تفتیش اور مجرموں کا پکڑا جانا بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس نے سانحہ صفورا کے ملزمان کو4 دن میں گرفتار کیا ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کراچی میں بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اورٹارگٹ کلنگ میں کافی کمی آئی ہے،امید ہے کہ جنرل راحیل شریف سندھ کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہاکہ امن وامان کے قیام کیلئے پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 40 خواتین سمیت 2000سے زائد اہلکاروں نے پولیس فورس میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔700 افسران اور380جوان پاس آوٹ ہوئے ہیں۔پاس آوٹ ہونیوالے اہلکاروں نے پریڈ کی اور مشقوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اہلکاروں کی تربیت کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں2080اہلکار شریک ہوئے جن میں 40خواتین اہلکار بھی شامل تھیں ۔ تربیت کے دوران اعلی کارکردگی دکھانے والے اہل کاروں کو انعامات بھی دیئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.