Live Updates

اسلام آباد : پاکستان کے ساتھ ایک گھناونا کھیل کھیلا جا رہا ہے، پی ٹی آئی نے آج تسلیم کر لیا ہے کہ وہ ہار گئے ہیں، عمران خان الزامات چابت نہ ہونے پر نئی کہانیاں سنا دیتے ہیں، انکوائری کمیشن کے باہر ن لیگی رہنماوں کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 15:23

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : چیف جسٹس ناصر الملک کی زیر صدارت انکوائری کمیشن کا اجلاس ہوا جس کے بعد انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا جھوٹ ثابت ہو گیا ہے، پی ٹی آئی کے وکیل عبد الحفیظ پیر زادہ آج مناسب جواب نہیں دے سکے .

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب الزامات ثابت نہیں کر پاتے تو نئی کہانیاں سنا دیتے ہیں. الیکشن کمیشن نے خود کہا ہے کہ 95 فیصد ریکارڈ موجود ہے تو محض 12 حلقوں کا ریکارڈ موجود نہ ہونا سوالیہ نشان بن کے رہ گیا ہے، یہ کیسی منظم دھاندلی ہے یہ تو ان انکوائری کمیشن ہی بتا سکتا ہے. ان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی نے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ وہ کوئی چیز ثابت نہیں کر سکے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات