شمالی کوریا کے فوجی نے جنوبی کوریا کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے

پیر 15 جون 2015 15:00

سیول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) شمالی کوریا کے ایک فوجی نے جنوبی کوریا کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے پناہ کی اپیل کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ نوجوان فوجی نے سیول کے شمال مشرقی علاقے ہواچیون میں سرحد عبور کی ، وزارت دفاع کے مطابق فوجی سے تفتیش کی گئی جنہیں جلد منظرعام پر لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد پر سرحدی گارڈز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شمالی کوریا میں ہر سال سیکڑوں افراد اپنا ملک چھوڑ کر فرار ہوجاتے ہیں لیکن سرحد پار فوجی کی پناہ کی تلاش اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔