لاہور : رمضان میں سحر و افطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، وزیر مملکت عابد شیر علی کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 14:57

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : رمضان المبارک آنے سے قبل ہی وزیر مملکت عابد شیر علی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کہ رمضان میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی . ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال جون میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی لیکن اس بار شہری علاقوں میں 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی ، وزیر مملکت نے بتایا کہ 1200 میگاواٹ کے تین پاور پلانٹس لگائے جا رہے ہین جبکہ رمضان المبارک کے لیے 500 ٹرانسفارمرز اسٹینڈ بائی پر رکھے گئے ہیں.

(جاری ہے)

ٹرانسمیشن لایئنز کو بہتر کیا جا رہا ہے.ٹرانسمیشن لائنز کی بہتری پر 12 سال میں ایک پیسہ نہیں لگایا گیا. انہوں نے بتایا کہ کنزیومر کو بل ملنے سے پہلے استعمال شدہ یونٹس کا ایک ایس ایم ایس جائے گا، اان کا کہنا تھا کہ ہم نے بجلی کی پیداوار بڑھائی ہے. بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے مزید منصوبے بھی لگائے جائیں گے اگلے سال دسمبر میں نیل جھیل سے پیداوار شروع ہو جائے گی. انہوں نے تنبیہہ کی کہ جہاں لائن لاسز 99 فی صد ہیں وہاں ہو سکتا ہے کہ ہم بجلی دینا بند کر دیں.

متعلقہ عنوان :