پاکستان کرکٹ بورڈ سابق سپیڈ سٹار تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں

پیر 15 جون 2015 14:44

پاکستان کرکٹ بورڈ سابق سپیڈ سٹار تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جون۔2015ء) پی سی بی نے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کے ساتھ اپنے تعلقات میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا ہے جو بطور جرمانہ ستر لاکھ روپے دوبارہ بورڈ سے حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ نے 2009ء میں ان کی سالانہ آمدنی سے یہ رقم منہا کرلی تھی۔ انہیں تصفیہ کے بعد 7 ملین کے بجائے 40 لاکھ روپے واپس ملنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق بورڈ آف گورنرز سمجھتے ہیں کہ پی سی بی کیلئے سینئر اور سابق کھلاڑیوں بشمول شعیب اختر کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کیلئے یہ وقت موزوں ہے ۔