رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی میرپور ماتھیلو میں سبزی اور فروٹ کے نرخوں میں من مانا اضافہ

پیر 15 جون 2015 14:42

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی میرپور ماتھیلو میں سبزی اور فروٹ کے نرخوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا‘ بیوپاری اور دکاندار شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے‘ سبزی اور فروٹ کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے‘ مرغی اور گوشت کے نرخ بڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سبزی اور فروٹ کے نرخ بڑھ گئے ہیں اور شہر بھر میں اس وقت سبزی فروٹ کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔

اس وقت پیاز کی قیمت 40 سے 50 روپے کلو‘ آلو 20 سے 30 روپے کلو‘ ٹماٹر 100 روپے کلو‘ لیموں 240 روپے کلو‘ خوبانی 120 روپے کلو‘ آم سندھڑی 100 روپے کلو‘ بھنڈی‘ 50 روپے کلو‘ مرغی کا گوشت 320 روپے کلو‘ بکرے کا گوشت 600 روپے کلو‘ گائے کا گوشت 300 روپے کلو‘ کھجور 200 سے 250 روپے کلو‘ لنگڑا آم 70 روپے کلو۔

(جاری ہے)

اس طرح تمام روزمرہ کی اشیاء میں رمضان المبارک کے شروع ہونے سے قبل ہی من مانا اضافہ کردیا گیا جبکہ اس پر کوئی پوچھنے والا بھی نہیں۔ اس صورتحال س شہری سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کرنے والے ذخیرہ اندوزں اور بیوپاریوں کے خلاف کارروائی کرکے ضلع گھوٹکی کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ عنوان :