نائیجیرین فٹ بالر دوران میچ میدان پر ہی چل بسا

پیر 15 جون 2015 14:37

نائیجیرین فٹ بالر دوران میچ میدان پر ہی چل بسا

کوٹا بارو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جون۔2015ء) نائیجیرین فٹ بالر ڈیوڈ اونیا ملائیشیا میں دوستانہ میچ کے دوران اچانک میدان پر گر کر انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ دوسرے درجے کے کلب ٹی ٹیم ایف سی اور سپر لیگ سائیڈ کیلنٹان کے درمیان میچ کے تیسرے منٹ میں پیش آیا۔ انہیں ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ اپنی جان گنوا بیٹھے ۔ ڈیوڈ کو ہسپتال منتقل کر کے ڈاکٹرز نے جان بچانے کی ممکنہ کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ ان کی موت سے متعلق خبر ملنے پر مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ۔