اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نیفنگر پرنٹنگ سمیت مختلف امور پر کام کا آغاز کردیا

پیر 15 جون 2015 14:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے مختلف امور پر کام کا آغاز کردیا ہے جس میں فنگر پرنٹنگ کا طریقہ کار بھی شامل ہے جو جرائم کی بیخ کنی کے لیے کارگر ثابت ہوگا ۔میڈیا رپورٹس میں پولیس حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کار چوری ، پراپرٹی اور نجی جرائم سے نمٹنے کیلئے الگ یونٹس قائم کئے گئے ہیں تاکہ پیشہ ورانہ طور پر کیسز کی تفتیش کی جاسکے اور جدید تکنکیک سے مجرموں کا پتہ چلایا جاسکے ان یونٹس کی نگرانی ہائی پروفائل کرائم یونٹس اور کرائم ریکارڈ آفس کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کرائم ریکارڈ آفس پہلی دفعہ اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے اور مجرموں کی تفصیلات اکٹھی کررہا ہے اور ڈیٹا بیس تیار کررہا ہے جو ریڈ بک کی تیاری میں مدد دے گا جس میں مجرموں اور ان کے فنگر پرنٹس کی تفصیلات ہوں گی اور اس حوالے سے پولیس نے نادرا سے بھی مدد طلب کی ہے ایک پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں مجرموں کا ریکارڈ تھری ڈی فنگر پرنٹس میں ہوتا ہے اور اس سے مجرموں کی شناخت میں مدد ملی ہے انہوں نے کہا کہ بیس ہزار سے زائد ملزمان یا مجرمان کا ریکارڈ اس فنگر پرنٹس کی صورت میں پولیس کے پاس موجود ہے انہوں نے کہا کہ سی آر او ایک ریڈ بک بھی تیار کررہی ہے جس میں دہشتگردی ، ڈکیتی اغواء اور چوری کے واقعات میں ملوث مجرموں کا ریکارڈ رکھا جائے گا سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے دارالحکومت اسلام آباد میں مجرموں کی جیو مینگ اور جیو ٹائمنگ بھی شروع کردی ہے

متعلقہ عنوان :