حضرت لعل شہباز قلندر ادبی کانفرنس کل اکادمی ادبیات اسلام آباد میں ہوگی

پیر 15 جون 2015 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سندھ کے معروف صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر ادبی کانفرنس کل ( منگل ) کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

شاہ عبدالطیف کلچرل اینڈ سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل زاہد حسین جتوئی نے اعلان کیا ہے کہ عظیم روحانی پیشوا حضرت مخدوم شیخ محمد عثمان المروندی المعروف حضرت لعل شہباز قلندر کی یاد میں حضرت لعل شہباز قلندر ادبی کانفرنس منگل 16 جون کو تین بجے اکادمی ادبیات پاکستان آڈیٹوریم میں ہو گی ۔ پی پی پی کی سینیٹر سسی پلیجو مہمان خصوصی ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :