گزشتہ سال کی نسبت پاکستان میں خشک سالی کی زیادہ مشکل صورتحال سامنے آسکتی ہے ؛ سربراہ محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول

پیر 15 جون 2015 14:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) محکمہ موسمیات کے عالمی ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت پاکستان میں خشک سالی کی زیادہ مشکل صورتحال سامنے آسکتی ہے میرانشاہ ، ساؤتھ ایشین موسمیات و آب وہوا فورم کے ماہرین نے سٹڈی کے بعد جاری کیا ہے پاکستان محکمہ موسمیات کے سربراہ ڈاکٹر غلام رسول نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم رواں سال ملک کے آدھے جنوبی حصے میں کم بارشیں متوقع ہیں جو پہلے سے ہی خشک سالی جیسے حالات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ چولستان ، تھرپارکر اور بلوچستان کے کچھ حصے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے مون سون سے زراعت پر مبنی معیشتیں متاثر ہوسکتی ہیں جنوبی ایشیا کے مغربی اور وسطی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوسکتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں انتہائی کم بارشوں کو دیکھ رہے ہیں جو بیس سے پچیس ملی میٹرز ہوگئی ہیں اس سے کئی علاقوں میں خشک سالی کے لیے ریلیف آسکتا ہے تاہم تجارت کی زیادہ شرح کی وجہ سے یہ ریلیف برقرار نہیں رہے گا ۔

(جاری ہے)

کشمیر ، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں گزشتہ سال کی طرح سیلابی صورتحال بھی سامنے آسکتی ہے انہوں نے کسانوں خصوصاً چاول کے کاشتکاروں کے لیے بھی وارننگ جاری کی انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ سو فیصد موسمیاتی پیشن گوئی کی جائے اور یہ اب بھی بڑا چیلنج ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے ریکارڈ شدہ خشک سالی کی صورتحال 1969ء 1972ء اور 2002ء میں سامنے آئی 1987ء اور 1991ء میں 75فیصد سے کم بارشیں ہوئی ہیں

متعلقہ عنوان :