جمیکا ٹیسٹ ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 277 رنز سے ہرا کر دو میچز کی سیریز کلین سویپ کر لی
پیر 15 جون 2015 13:55
کنگسٹن۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں 277 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز 392 رنز کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان دنیش رامدین 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ سات بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
سٹیون سمتھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ جوش ہیزل ووڈ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن میں ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نے 392 رنز کے تعاقب میں 16 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 114 پر ڈھیر ہوگئی۔ دنیش رامدین 29 ، ویراسیمی پرموئل ناٹ آؤٹ 23 اور شائے ہوپ 16رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.