موسم برسات کے دوران متعلقہ محکموں کوانسداد ڈینگی کے اقدامات کی ہدایت
پیر 15 جون 2015 13:54
فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آمدہ موسم برسات میں ڈینگی کے پھیلاؤ کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر تمام محکموں کو فوری طور پر انسدادی،احتیاطی اور انتظامی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈینگی کے خلاف اقدامات کو جنگی بنیادوں پر مکمل رکھنے کا حکم دیا ہے لہٰذا اس ضمن میں کسی کوتاہی کامظاہرہ نہ کیاجائے۔
فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ترجمان نے کہاکہ چونکہ قلیل مدت میں ڈینگی کا خاتمہ ممکن نہیں اس لئے بھرپور انسدادی اقدامات کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے جس کیلئے کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٴثر آگہی مہم کے ذریعے لوگوں میں ڈینگی سے بچنے کا شدید احساس پیدا کیا جائے تاکہ وہ اپنے گھروں،گلیوں،محلوں اور اردگرد کی جگہوں کو صاف ستھرا رکھیں اور ڈینگی لاروا کی افزائش کے ذرائع کا خاتمہ کریں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.