15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی2جولائی کو ہو گی

پیر 15 جون 2015 13:51

فیصل آباد ۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جولائی بروزجمعرات کومنعقد ہو گی جو رواں سال کی 17ویں جبکہ مجموعی طور پر 63ویں قرعہ اندازی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزفیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

15 جون۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتا یا کہ مذکورہ قرعہ اندازی کاپہلا انعام 3کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام 1کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام 1الاکھ 85ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیریز پر کل 1700انعامات دیئے جائیں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اس ضمن میں قرعہ اندازی صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کی عمارت میں ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف طریقے سے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :