امریکی شہر ڈلاس میں پولیس اہلکاروں نے چوکی پر حملہ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا

پیر 15 جون 2015 13:45

واشنگٹن۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) امریکی شہر ڈلاس میں پولیس اہلکاروں نے چوکی پر حملہ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی شہر ڈلاس میں 33 سالہ سفید فام جیمز بولویر نے پولیس چوکی میں گھس کر اسے اڑانے کی دھمکی دی جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل سکوارڈ کو بلا کر اس کے ٹرک کو دھماکہ سے اڑا دیا لیکن دھماکے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کا ٹرک خالی تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا کسی تنظیم یا گروہ سے رابطہ نہیں تھا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :