انڈونیشیا،آتش فشاں متحرک ہونیسے2700 افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے

پیر 15 جون 2015 13:45

جکارتہ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) انڈونیشیا کے کوہ سینہ بو میں آتش فشاں متحرک ہونے کے باعث 2 ہزار 7 سو سے زیادہ افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں کوہ سینہ بو میں واقعہ آتش فشاں متحرک ہو گیا ہے اور اس سے نکلنے والے دھوئیں اور راکھ کے بادل تین کلو میٹر تک بلندی تک پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ اس سے نکلنے والا لاوہ پہاڑ کے شمالی اور مشرقی علاقے کی جانب پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔

کوہ سینہ بو کا آتش فشاں دنیا کے تیس بڑے آتش فشاؤں میں سے ایک ہے اور حکام نے رواں برس کے آغاز میں ہی اس کے پھٹنے کا الرٹ جاری کردیا تھا ‘ آتش فشاں کے متحرک ہونے کے باعث 2ہزار 7 سو سے زیادہ افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ فروری 2014ء کے بعد سے یہ آتش فشاں 11افراد کی جان لے چکا ہے۔