بیس بگلہ/باغ‘ آل پاکستان حوالدار سلمان میموریل والی بال ٹورنامنٹ بیس بگلہ کی ٹیم نے جیت لیا
پیر 15 جون 2015 13:31
بیس بگلہ/باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آزادکشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقعہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بیس بگلہ کے مقام پر پہلا آل پاکستان حوالدار راجہ سلیمان میموریل والی بال ٹورنامنٹ بیس بگلہ کی ٹیم نے رنگلہ کی ٹیم کو ہرا کر جیت لیا- تقریب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبر مسلم لیگ(ن) کے رہنماء بابر نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود شہید کا بیٹا ہوں آپ لوگوں نے جو محبت اور پیار دیا ایسی خوشی زندگی میں پہلی بار ملی ہے زندگی نے وفا کی تو آئندہ ہر سال اپنی ٹیم لایا کروں گا کیونکہ خود بھی کھلاڑی رہا-انہوں نے بھارتی وزیراعظم کی دھمکی کے حوالے سے کہا کہ بھارت نے کوئی جنگی حکمت اپنائی تو ہری پور سے قافلہ لیکر پہنچوں گا انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور یہاں کے شہیدوں اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس کی قربانیوں سے آزادی نصیب ہوئی آپ لوگوں کے ساتھ ہمارا رشتہ 1947ء کی طرح قائم رہے گا انہوں نے انتظامیہ کیلئے 40 ہزار روپے دیئے -تقریب سے مسلم لیگ (ن) ضلع باغ کے رہنماء راجہ عبدالحفیظ ‘ راجہ حنیف خان‘ سردار افتخار رشید‘ راجہ قدیر خان‘ عبدالقدیر‘ راجہ افتخار احمد اور وسیم خان نے خطاب کیا-آخر میں انتظامیہ نے ونر اور نر ٹیموں کو ٹرافیوں کے ساتھ 20 ہزار روپے اور 15 ہزار روپے رقم دی- ٹورنامنٹ میں پاکستان نامور پانچ ٹیموں نے شرکت کی اور ہزاروں شائقین لطف اندوز ہوئے-
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.