وزیر تعلیم کا دورہ بالائی نیلم دواریاں‘ سینکڑوں افراد پیپلزپارٹی میں شامل

پیر 15 جون 2015 13:30

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیر تعلیم سکولز آزاد کشمیر و ایم ایل اے حلقہ نیلم میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کا طوفانی دورہ بالائی نیلم دواریاں اور دوسٹ سے سینکڑوں افراد مسلم کانفرنس،مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی پی میں شامل میاں عبدالوحید کی قیادت پر اعتماد کا اظہار وزیر حکومت نے نئے شامل ہونے والوں کاہار پہنائے اور جائز مقام دینے کی یقین دہانی کروائی، نئے شامل ہونے والوں میں دو اریاں وارڈ نمبر01سے لون برادری سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ریٹائرڈ مدرس محمد حنیف لون محمد اشرف لون،محمد سجادلون، محمد اقبال لون،محمد ایوب لون،عبدالرحمان، عبدالرزاق، محمد زمان لون ، غلام رسول لون، محمدفتح لون، محمد یعقوب لون، قاری خورشیدلون،محمود لون، محمد حبیب لون،غلام رسول لون ، افضال لون ، منظور لون و دیگر جبکہ مسلم کانفرنس کے محمد حنیف ، محمد شکیل لون، اور منظور لون نے برادری سمیت مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی پی میں شمولیت اختیار کی تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سکولز و ایم ایل اے حلقہ نیلم میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز بالائی نیلم کے علاقے دو اریاں ، چانگن، تہجیاں ،دودھنیال ،شاردہ ، دوسٹ، کا دورہ کیا وزیر تعلیم سکولز کا بالائی نیلم پہنچنے پر شاندار استقبال اس دوران دواریاں سے لون برادری چانگن سے ملک برداری کے سینکڑوں افراد نے مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ کر پی پی میں شمولیت اختیار کی نئے شامل ہونے والوں کومیاں عبدالوحید نے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی ، وزیر تعلیم کے ہمراء چئرمین ضلع زکواة سید صادق شاہ ، چئرمین تحصیل زکواة ، محمد یعقوب اعوان،نذیر دانش ایڈووکیٹ،خواجہ غلام نبی ،قاضی عبدالمالک ،سردار الیاس بیگ ، امتیازش قریشی و دیگر بھی ہمراء تھے بالائی نیلم میں وزیر تعلیم سکولز نے مختلف پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کیا مختلف شخصیات کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی مختلف لوگوں کی شادیوں کی تقریبات میں شریک ہوئے وزیر تعلیم کے دورے پر جگہ جگہ شاندار استقبال تعلیمی ادارہ جات کے طلبہ و طالبات نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں وزیر تعلیم سکولز نے نئے شامل ہونے والوں کوجائز مقام دینے کی یقین دہانی کروائی اور اسے پی پی پر گہرا اعتماد قرار دیا ، وزیر حکومت نے دوسٹ میں دوسٹ ویلی گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور اس موقع پر اسلم بیگ نے مسلم لیگ چھوڑ کر پی پی میں شمولیت اختیار کی، وزیر تعلیم نے کہا کہ پی پی عوامی سمندر ہے نیلم سے مسلسل تیسری بار بھاری اکثریت سے کامیابی ھاصل کریں گئے مخالفین کے پاس عوامی خدمت کا کوئی ایجنڈہ نہیں صرف واویلے کر کے اپنی ساکھ بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :