مسلم لیگ ن آزاد کشمیر آمدہ انتخابات میں دوتہائی سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی‘یونس شاکر ایڈووکیٹ

پیر 15 جون 2015 13:29

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری یونس شاکر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات صاف و شفاف انداز میں کروانے پر وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان مبارکباد کے مستحق ہیں گلگت بلتستان کے انتخابات کو عالمی رائے عامہ،صحافتی اداروں اور عالمی اداروں نے مانیٹرز کیا دھاندلی کا واویلہ کرنے والوں کو اپنی شکست سامنے نظر آرہی ہے گلگت بلتستان کے انتخابات نے آزاد کشمیر کی سیاست کی راہ متعین کردی ہے گلگت بلتستان کے عوام نے پی پی اور پی ٹی آئی کو ان کی اوقات یاد دلادی گلگتی عوام نے ناچ گانے ، اچھل کود، ڈانس پارٹیوں کو ہمیشہ کے لیئے رسوا کردیا مسلم لیگ ن آزاد کشمیر آمدہ انتخابات میں دوتہائی سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی ،آزاد خطہ سے کرپشن لوٹ مار کرنے والوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گئے ان خیالات کا اظہار یونس شاکر ایڈووکیٹ نے دورہ نیلم کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پر مسلط کرپٹ ٹولہ سے جلد عوام کونجات مل جائے گئی کرپشن لوٹ مار کے بل بوتے پر قائم مجاور حکومت کو گلگت بلتستان کی طرح منگلا ، اور نیلم جہلم ڈیم میں ڈبو دیں گئے آزاد کشمیر بھر میں مسلم لیگ ن کی سادہ اکثریت سے حکومت قائم ہوگئی موجودہ حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ثابت ہوئی جس نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا خطہ میں کرپشن لوٹ مار کو پروان چڑھایا ، عوام کوجھوٹے پیکجوں کا جھانسا دے کر ٹرخایا جارہا ہے، یونس شاکر نے کہا کہ نیلم ویلی مسلم لیگ ن کاگڑھ ہے یہاں کے عوام باریاں بدل بدل کر ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپانے والے لٹیروں کے خلاف قبل ازوقت ہی فیصلہ دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

نیلم میں حکومتی نمائندے نے سرکاری ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے ، انتقامی تبادلے اور پی پی کوووٹ نہ دینے والے ملازمین پر اسپیشل پاور ایکٹ لگایا جارہا ہے ، تعلیمی پیکج جھوٹ کاپلندہ ،پیکج کے نام پر وادی کے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، عوام کوجھوٹی طفل تسلیاں دے کر اپنی ساکھ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اپنی واضع شکست دیکھ کر پی پی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے اندر دھاندلی کا واویلہ کر رہی ہے آزاد خطہ سے مجاوروں کا انجام گلگت بلتستان سے بھی برا ہو گا ضمانتیں ضبط کروائی جائیں گئی ، کشمیری عوام باشعور اور انتہائی فہم و فراست کے حامل ہیں ، جس طرح گلگت بلتستان کے عوام نے پی پی کو ریگستانوں میں دفن کیا اسی طرح آزاد کشمیر سے بھی پی پی اپنے کفن تیار کرلے منگلابرد کریں گئے کرپشن لوٹ مار کاحساب لیا جائے گا سرکاری خزانے سے لوٹی ہوئی رقم دوبارہ عوام کی فلاح بہبود کے لیئے سرکاری خزانے میں جمع کروائیں گئے نیلم ویلی سے شاہ غلام قادر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گئے آنے والادور مسلم لیگ ن کا ہے کارکنان تیاری کریں الیکشن میں مسلم لیگ ن اکثریتی جماعت بن کر حکومت بنائے گئی۔

متعلقہ عنوان :