پاکستا ن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد شاہد آفریدی کی انگلش کاؤنٹی میں شاندار آل راوٴنڈ کارکردگی کا سلسلہ جاری

پیر 15 جون 2015 13:28

لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنی آل راوٴنڈ کاکردگی کے ذریعے انگلش ٹی ٹونٹی میں نارتھپٹن شائر کی ٹیم کو یارکشائر کے خلاف کامیابی دلوادی۔ تفصیلات کے مطابق انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں نارتھمپٹن شائر اور یارکشائر کی ٹیمیں لیڈز کے میدان پر آمنے سامنے آئیں۔بارش سے متاثر اس میچ کو 12اوورز تک محدود کر دیا گیا جس کے بعد یارکشائر مقررہ 12اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر محض 82رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

نارتھمپٹن شائر کے پاکستانی آل راوٴنڈ شاہد آفریدی نے شاندار باوٴلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3اوورز میں 15رنز دے کر 3شکار کرکے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی۔ نارتھمپٹن شائر نے 83رنز کا ہدف محض 8ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا اور اس دوران 35سالہ پاکستانی آل راوٴنڈر 9گیندوں پر 1چوکے اور 1چھکے کے ہمراہ 14رنز کے ساتھ ناٹ آوٴٹ رہے۔ شاہد آفریدی کی اس شاندار کاکردگی پر انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ آل راوٴنڈ اب کیریبئن پریمیر لیگ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :