سعودی شہری پرسوں رمضان المبارک کا چاند دیکھیں ، عدالتی کونسل کی اپیل

پیر 15 جون 2015 13:24

سعودی شہری پرسوں رمضان المبارک کا چاند دیکھیں ، عدالتی کونسل کی اپیل

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) سعودی عدالتی کونسل نے شہریوں کومنگل کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی۔ سعودی عدالتی کونسل نے شعبان کی 29 تاریخ کو تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل رمضان کا چاند دیکھیں ، اگر کسی کو ٹیلی سکوپ یا عام آنکھ سے چاند نظر آتا ہے تو قریبی عدالت میں شہادت ریکارڈ کرائی جائے۔

(جاری ہے)

عدالتی کونسل کے مطابق کل چاند نظر آنے کی صورت میں سعودی عرب میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا تاہم سعودی فلکیاتی ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :