دشمن نئی ٹیکنالوجی اور سوچ لے کر آگے بڑھ رہا ہے، ہمیں مقابلے کے لئے بھرپور تیاری کرنا ہوگی،سندھ پولیس مضبوط ہوگی تو صوبے میں امن ہوگا‘ شہید پولیس افسروں کے خاندانون کو تاحیات تنخواہ اور بچوں کو ملازمت دی جائے‘ جرائم میں کمی کا سہرا سندھ پولیس اور وزیراعلیٰ سندھ کو جاتا ہے، آپریشن ضرب عضب کے شہداء کو سلام پیش کر تاہوں،ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہوگیا، آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے اور امن و امان بحال ہونے پر پاک فوج کے جوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کاپولیس کی 25 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

پیر 15 جون 2015 13:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن نئی ٹیکنالوجی اور سوچ لے کر آگے بڑھ رہا ہے، ہمیں بھی اس کے مقابلے کے لئے بھرپور تیاری کرنا ہوگی،سندھ پولیس مضبوط ہوگی تو صوبے میں امن ہوگا‘ شہید پولیس افسروں کے خاندانون کو تاحیات تنخواہ اور بچوں کو ملازمت دی جائے‘ جرائم میں کمی کا سہرا سندھ پولیس اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو جاتا ہے، آپریشن ضرب عضب کے شہداء کو سلام پیش کر تاہوں،ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہوگیا، آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے اور امن و امان بحال ہونے پر پاک فوج کے جوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

پیر کوکراچی میں رزاق آباد ٹریننگ سنٹر میں پولیس کی 25 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 40خواتین سمیت 2ہزار 80اہلکار پاس آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

اہلکاروں کو اغواء برائے تاوان‘ دہشت گردی سے نمٹنے‘ ہنگامہ آرائی کو کنٹرول کرنے اور وی آئی پی پروٹوکول کی تربیت دی گئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی آصف علی زرداری سمیت وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ‘ وزیر داخلہ سندھ‘ آئی جی سندھ اور سینیٹر شیریں رحمن شریک ہوئے۔

پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں میں سات سو پولیس افسر‘ تین سو اسی نئے پولیس اہلکار اور محکمہ انسداد دہشت گردی فورس کے ایک ہزار اہلکار شامل تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پولیس کے شہداء کے اہل خانہ کو تاحیات تنخواہیں اور بچوں کو ملازمتیں دی جانی چاہئیں۔ سندھ حکومت دیگر صوبوں کی طرح یہاں بھی پولیس والوں کو بہترین سہولتیں دے۔ سندھ حکومت کو کہا ہے کہ پولیس والوں کیلئے رہائش کا بندوبست بھی کیا جائے سندھ پولیس مضبوط ہوگی تو صوبے میں امن ہوگا۔