فرانس :کریٹیریم ڈاؤفن سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ کرس فروم نے جیت لیا

پیر 15 جون 2015 13:12

فرانس :کریٹیریم ڈاؤفن سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ کرس فروم نے جیت لیا

فرانس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) فرانس میں جاری کریٹیریم ڈاؤفن سائیکل ریس کے آٹھویں مرحلے میں سائیکلسٹس نے 156 اعشاریہ 5 کلومیٹر کا فاصلہ سب سے پہلے طے کرنے کے لیے پھرتیاں دکھائیں۔

(جاری ہے)

برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نہ صرف آٹھواں مرحلہ اپنے نام کیا بلکہ ایونٹ میں مجموعی طور پر ٹاپ پوزیشن پر بھی قبضہ جمالیا ہے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 59 منٹ 27 سیکنڈز میں عبورر کیا۔ برطانیہ کے ہی سائمن یاٹس 18 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ پرتگال کے روئی کوسٹا کی تیسری جبکہ امریکی سائیکلسٹ ٹیجے وین گارڈیرن کی تیسری پوزیشن رہی۔