حویلی لکھا،آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران زوردار دھماکہ،2 بچوں سمیت4 افراد جاں بحق

پیر 15 جون 2015 13:09

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں گھرکے اندر زور دار دھماکے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں ایک مکان میں آتش بازی کا سامان کی تیاری کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے 2 بچوں سمیت4 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک جاتی ہے،پولیس کے مطابق گھر کے اندر کئی سالوں سے آتش بازی کا سامان تیار کیا جارہا تھا اور یہاں درجنوں ملازمین کام کرتے ہیں،گزشتہ روز آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ اس دھماکے میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے مکان کے ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

پولیس نے گھر کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں ہیں

متعلقہ عنوان :