لاہور : الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت، فریقین کے وکلا میں بحث جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 12:53

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : الیکشن ٹربیونل میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت جاری ہے، جس میں فریقین کے وکلا کے مابین نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کے فیصلے پر بحث جاری ہے.

(جاری ہے)

عمران کان کے وکیل کا کہنا ہے کہ نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ میں ایاز صادق کا کلین چٹ دینے کی کوشش کی گئی ہے، چئیر مین نادرا نے بد نیتی کی بنا پر رپورٹ تیار کی ہے، عمران خان کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چئیر مین نادرا کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے. اس کے برعکس وکیل ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے پیش کی گئی سپلیمنٹری رپورٹ حقائق پر مبنی ہے.

متعلقہ عنوان :