سلمان اور پرینیتی پہلی بار ایک ساتھ

پیر 15 جون 2015 12:52

سلمان اور پرینیتی پہلی بار ایک ساتھ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سلمان خان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون نے سلطان میں کام کرنے سے انکار کے بعد نئی اداکارہ کی تلاش شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں پرینیتی پر غور کیا جارہا ہے۔دیپیکا پڈوکون نے کیوں انکار کیا دبنگ خان کی ہیروئن بننے سے اس کا تو سبھی کو علم ہے۔

(جاری ہے)

ظاہر ہے کہ وہ بالی وڈ کے بادشاہ کو خفا جو نہیں کرنا چاہتی تھیں۔اس فیصلے سے چلبل پانڈے جی مایوس ضرور ہوئے ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔ اسی لیے ہدایتکار کو دیا ہے مشورہ کہ وہ کیوں ناں پرینتی چوپڑہ کو ہیروئن بنائیں۔حالیہ دنوں میں پرینیتی چوپڑہ کی کوئی بھی فلم باکس آفس پر تہلکہ نہیں مچا سکی اور اگر یش راج فلمز نے ان کے نام کو فائنل کرلیا تو یہ ان کے کیرئیر کی بہت بڑی فلم ثابت ہوگی