کراچی ‘دہشتگردوں کی شناخت کیساتھ پولیس آپریشنز ‘23 جواری و15 افرادگرفتار
پیر 15 جون 2015 12:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں چند روز قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ کھارادر میں پولیس نے 23جواری گرفتار کرلئے اور کھو کھرا پار کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 15افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملیر کے علاقے کھو کھرا پار کے لاسی گوٹھ، سعودیہ کالونی اور محمدی کالونی میں پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کی موجود کی اطلاع سرچ آپریشن کیاگیا۔
پولیس نے گھر گھر تلاشی کے دوران15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی، ہلاک ملزمان کی شناخت عبدالرحمان خان اور حکیم اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عابد چھوٹو گروپ سے تھا، ملزمان نے ایک ماہ قبل اجمیر نگری میں پولیس اہلکار یاور شکوہ کو اجمیر نگری میں قتل کیا تھا، جس کی تصدیق ملزمان کے اسلحے سے ملنے والی گولیوں اور اہلکار کے قتل میں استعمال ہونے والی گولیوں کے خول ملنے سے ہوئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.