فلسطین ‘ اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دور ان فلسطینی شہری فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہوگیا
پیر 15 جون 2015 12:37
رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی شہری فوجی گاڑی کی ٹکر سے شہید ہوگیا ہے۔فلسطین کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے کفر مالک نامی گاوٴں میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے خلاف فلسطینیوں کی مقامی آبادی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
اس احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج سے ہونے والی جھڑپ میں 21 سالہ عبداللہ غنائم شہید ہوگیا۔(جاری ہے)
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فلسطینیوں کی جانب سے فوجی گاڑی پر آتش گیر مادے سے حملہ کیا گیا تھا، جس کے باعث فوجی گاڑی الٹ گئی اور فلسطینی نوجوان اس کے نیچے دب کر زندگی کی بازی ہار ہوگیا۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر مغربی کنارے میں ہی قائم ایک مہاجرین کے کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسیطنیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری کشیدہ صورت حال کے حوالے سے اقوام متحدہ نے اپنی ایک روپوٹ میں کہا ہے کہ رواں سال میں اب تک فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 11 فلسطینی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.