اداکارہ زری رواں ہفتے انگلینڈ روانہ ہوں گی ، قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کرینگی ‘ ذرائع

پیر 15 جون 2015 12:30

اداکارہ زری رواں ہفتے انگلینڈ روانہ ہوں گی ، قریبی عزیز کی شادی میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اداکارہ زری رواں ہفتے انگلینڈ روانہ ہوں گی جہاں وہ دو ہفتے تک قیام کرنے کے بعد واپس پاکستان آجائیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ زری انگلینڈ میں اپنے قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کرنے کے لئے جا رہی ہیں ۔ شادی میں شرکت کے بعد زری لندن کے تاریخی مقامات کی سیرو تفریح کے ساتھ شاپنگ بھی کریں گی ۔ جبکہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے آخر میں واپس پاکستان آجائیں گی ۔