رمضان المبارک کی مناسبت سے خصوصی نعتیہ البم تیار کی ہے ‘ شاہدہ منی

پیر 15 جون 2015 12:15

رمضان المبارک کی مناسبت سے خصوصی نعتیہ البم تیار کی ہے ‘ شاہدہ منی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ملیوڈی کوئین پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے خصوصی نعتیہ البم تیار کی ہے ، ہر چیز شہرت کے لئے نہیں ہونی چاہیے ، کچھ عمل خدا اور اس کی مخلوق کو خوش کرنے کے لئے بھی ہیں اور میں نے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اس کے محبوب نبی کی شان میں نعتیں ریکارڈ کروائی ہیں ۔

” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزے اور دیگر عبادات کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے، اس ماہ فلک عمل کرنے والوں کو اجر ثواب زیادہ ملتا ہے ۔ شاہدہ منی نے کہا کہ رمضان المبارک میں مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ ایسے غرباء کے لئے سحری اور افطاری کا اہتمام کریں جن کے پاس ایک روٹی بھی نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان میں امن اور سلامتی قائم ہو ۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قوم کے بہادر بیٹے اپنی نیند کی پرواہ کیے بغیر ہمیں سکون کی نیند میسر کر رہے ہیں ۔ جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ شاہدہ منی نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کے ساتھ دعائیں بھی مانگنی چاہیے پتہ نہیں کہ خدا کی ذات کب ہماری دعاؤں کو قبول کر لے ۔

متعلقہ عنوان :