لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناو کرنے کے خلاف دائر درخواست عدم پیروی کی بنا پر مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 15 جون 2015 11:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان وویمن کرکٹ ایسویسی ایشن کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواتین کرکٹرزکا چناو کرنا وویمن کرکٹ ایسویسی ایشن کا مکمل اختیار ہے مگر اسکے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ چناو کے عمل میں مداخلت کر رہا ہے جو کہ غیر آئینی اقدام ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی آئین کے آرٹیکل نو کے تحت وویمن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناو کرناپی سی بی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کے وکیل اپنے کیس کے لئے عدالت میں پیش نہیں ہو رہے لہذا درخواست مسترد کی جائے۔جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی۔