لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل الاونس کے لئے جاری فنڈز روکے جانے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 15 جون 2015 11:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار عدالتی ملازمین کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ملازمین کو واجبات اور الاونسز فراہم نہیں کئے جا رہے جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری خزانہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے الاونس جلد فراہم کرنے کی عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعدمحکمہ خزانہ پنجاب نے جوڈیشل الاونس اور واجبات کی تیس کروڑ روپے کی رقم جاری کی مگر یہ رقم عدالتی ملازمین کوان کی تنخواہ کے ساتھ ضم کر کے دینے کی بجائے روک لی گئی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے جواب داخل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی۔جس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کونوٹس جاری کرتے ہوئے بائیس جون کو جواب طلب کر لیا۔