دو رکنی قومی ٹیم پروفیشنل سرکٹ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئی

پیر 15 جون 2015 11:44

دو رکنی قومی ٹیم پروفیشنل سرکٹ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) دو رکنی قومی ٹیم پروفیشنل سرکٹ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئی پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدرعالمگیر شیخ کے مطابق ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 15جون سے چین کے شہر شنگھائی میں کھیلی جائے گی جس میں محمد سجاد اور حمزہ اکبر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور امید ہے کہ ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے شرکت کی دعوت دی تھی۔

متعلقہ عنوان :