ہربھجن سنگھ نے ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد میں سابق کپتان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

پیر 15 جون 2015 11:43

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد میں سابق کپتان وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا شان پولاک سے آگے نکلنے کیلئے مزید 6وکٹیں درکارہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں جب انھوں نے امرالقیس کو آوٴٹ کیا تو اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے سابق سپر اسٹار سے آگے نکل چکے تھے، وسیم نے اپنے کیریئر میں 414 ٹیسٹ وکٹیں لی تھیں ہر بھجن سنگھ کی وکٹیں 416 ہوچکیں اور انھیں شان پولاک (421) سے آگے نکلنے کے لیے مزید 6 شکار درکار ہیں، اگر وہ یہ اعزاز حاصل کرلیتے ہیں تو پھر سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے ساتویں بولر بن جائیں گے۔

سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن 800 شکار کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلوی عظیم اسپن ماسٹر شین وارن نے اپنے کیریئر میں 702 وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے انیل کمبلے نے 619 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :