آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی

پیر 15 جون 2015 11:35

آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جون۔2015ء) نوجوان آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ نے سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 199اور دوسری اننگز میں ناقابل شکست نصف سنچری سکور کرنیوالے 26سالہ سٹیو سمتھ نے تجربہ کار سری لنکن بلے با ز کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی،وہ 2012ء میں مائیکل کلارک کے بعد یہ پوزیشن حاصل کر نے والے پہلے آسٹریلیوی بلے بازہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10بلے باز وں میں کمار سنگاکارا، اے بی ڈیویلیئرز، ہاشم آملا، اینجلو میتھیوز، یونس خان، جو روٹ،کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پہلے نمبر پر بدستو ر براجمان ہیں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے، نیوزی لینڈ نے ٹرینٹ بولٹ تیسرے، ریان ہیرس چوتھے، رنگنا ہیراتھ 5 ویں، مچل جونسن چھٹے، سٹورٹ براڈ 7ویں، ورنن فلینڈر 8ویں، مورنے مورکل 9ویں اور ٹی ساؤتھی 10ویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :