پشاور : خیبر پختونخواہ کا آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیر اعلی کے پی کے کی زیر صدارت کابینہ کا بجٹ اجلاس جاری
سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 11:31
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا،خیبرپختونخوا کے بجٹ کا مجموعی حجم472 ارب روپے ہے. جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فییصد اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص کی ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافے کا فیصلہ متوقع ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 154 ارب روپے رکھے گئے ہیں، صحت کے شعبے میں چوبیس ارب رکھے جانے کا امکان ہے۔توانائی اور بجلی کے شعبوں کیلئے3 ارب40 کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔ تعلیم کے شعبے کیلئے10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ بلدیات کے شعبے کیلئے18 ارب40 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔
صوبے بھر میں 4 ہزاراساتذہ کی بھرتی کیلئے بھی فنڈ رکھے گئے ہیں، بجٹ میں انصاف کارڈ کیلئے7ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سستا گھی اور آٹا اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے لیے پانچ ارب مختص کئے جانے کا امکان ہے، صوبائی حکومت نے صوبے میں گندم پر بھی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دو ارب روپے مختص کئے جائینگے۔صوبے میں امن وامان کو بحال رکھنے کیلئے پینتیس ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کی زیر صدارت کابینہ کا بجٹ اجلاس جاری ہے. کابینہ کی بجٹ منظوری کے بعد بجٹ کے پی کے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا.مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.