لاہور : لبرٹی مارکیٹ آتشزدگی، وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 10:52

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لبرٹی میں الفتح میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق آگ ابھی تک بے قابو ہے تاہم آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے، وزیر اعلٰی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اعلیٰ افسران خود موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں . وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ حکام سے آگ لگنے کے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے.

متعلقہ عنوان :