گورے بھی بوم بوم آفریدی کی تعریف کرنے پر مجبور

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 23:57

گورے بھی بوم بوم آفریدی کی تعریف کرنے پر مجبور

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون۔2015ء) کرکٹ لیگ کھیلنے کیلئے برطانیہ میں موجود شاہد آفریدی کی تعریف برطانوی کھلاڑی بھی کر رہے ہیں۔شاہد آفریدی نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں نارتھمپٹن کی ٹیم میں شامل ہیں۔ شاہد آفریدی کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑیوں نے ان کی ٹیم میں موجودگی کو مثبت قرار دیا اور سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کو اپنے لئے اعزاز اعزاز قرار دیا ۔

برطانیہ میں موجود رہتے ہوئے شاہد آفریدی نے مختلف تقاریب میں بھی حصہ لیا اور علاقے میں موجود ایشیائی نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے متعدد مثبت تجاویز بھی دیں۔

(جاری ہے)