سیو دی چلڈرن سے متعلق رپورٹ دو یا تین دن میں آ جائے گی، این جی او پر پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ صرف کام سے روکا ہے، رپورٹ آنے پر پابندی لگانے یا کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا،مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم اورنگزیب کا بیان

اتوار 14 جون 2015 23:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کی راہنماء مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیو دی چلڈرن سے متعلق رپورٹ دو یا تین دن میں آ جائے گی، سیو دی چلڈرن پر پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ صرف کام سے روکا ہے، رپورٹ آنے پر پابندی لگانے یا کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت تحقیقات کر رہی ہے کہ کون سی این جی اوز مقاصد سے ہٹ کر کام کر رہی ہیں،پاکستان کو اپنے مفادات کے تحت قدم اٹھانے کا پورا حق ہے، سیو دی چلڈرن سے متعلق رپورٹ دو یا تین دن میں آ جائے گی، سیو دی چلڈرن پر پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ صرف کام سے روکا ہے، رپورٹ آنے پر پابندی لگانے یا کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی این جی اوز کی رجسٹریشن قومی سطح پر کی جاتی ہے، سیو دی چلڈرن پر امریکہ کا ردعمل فطری ہے، پاکستان میں این جی اوز 13ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کی جاتی ہیں۔